مرغی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ،انڈے بھی مہنگے ہوگئے

 لاہور(آئی این پی )برائلر مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔مارکیٹ میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں اتارچڑھائوکاسلسلہ جاری ہے ،برائلر مرغی کا گوشت 16 روپیاضافے کے بعد 482 روپے فی کلو ہوگیاہے۔ فارمی انڈے ایک روپے اضافے کے بعد 310روپے درجن ہوگئے ہیں۔