لاہور (کامرس رپورٹر) انڈے مزید مہنگے ہوگئے ، مرغی کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے اور قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے 274 روپے درجن ہو گئے ۔