پشاور: حیات آباد میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کے واقعے میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان کی بازی ہار گیا۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں، جبکہ مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔