کھیلوں کے فروغ سے پولیس کا مثبت اور سافٹ امیج اجاگر ہو رہا ہے:بلال صدیق
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے کانسٹیبل عاصم رضا نے ورلڈ فٹنس فیڈریشن یونیورس 2025ء میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ترجمان پولیس کے مطابق ملائیشیا میں ہونے والے مقابلوں میں 27 ممالک کے کھلاڑی شریک تھے جن میں عاصم رضا نے جنوبی افریقہ، روس اور بھارت کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔ انہوں نے امیچور مینز کلاسک باڈی بلڈنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور پرو کارڈ اپنے نام کیاسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے عاصم رضا کو شاندار کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اور کہا کہ لاہور پولیس کے کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام فخر سے بلند کر رہے ہیں، کھیلوں کے فروغ سے پولیس کا مثبت اور سافٹ امیج اجاگر ہو رہا ہے۔