نارووال میںشرارتیں کرتے بچے سے گولیاں چل گئیں ، 3 بچے زخمی ،مقدمہ درج
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال کے سکول میں نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا، شرارتوں کے دوران گولیاں چل گئیں،جس کے باعث3 بچے زخمیہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے علی آباد میں نجی اسکول میں طالبعلم گھر سے پستول لے کر آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شرارتیں کرتے ہوئے بچے سے گولیاں چل گئیں جس کی وجہ سے 3 بچے زخمی ہوئے۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے بچے کو حراست میں لے لیا اور اس سے پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پستول بچے کے والد کا ہے ، مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2 بچوں اور اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسکول کے ایک بچے کو پستول کی گولیاں لانے کے شبہ میں بھی تحویل میں لیا گیا ہے