لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے ڈولفن فورس کا شکنجہ

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ڈولفن فورس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 10 پستول، 3 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں عامر، عون، عثمان، ذیشان اور دیگر شامل ہیں، جنہیں اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن محمد خان نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔