اہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبے کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی۔ انتظامیہ نے 6 لاکھ سے زیادہ مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جاپان کے صوبہ نائیگاٹا میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد 6 لاکھ تیس ہزار مرغیاں تلف کی جائیں گی۔ یہ اس موسم میں تیسرا بڑا بحران ہے جس سے پولٹری صنعت اور خوراک کی سپلائی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ٹوکیو میں میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جاپان کی پولٹری صنعت اس وقت شدید بحران سے دوچار ہے کیونکہ ملک میں تیزی سے خطرناک برڈ فلو پھیل رہا ہے۔