بوسٹن(آن لائن)امریکی ریاست میساچوسٹس میں دو نوجوانوں کو ہارورڈ میڈیکل اسکول کے کیمپس میں دھماکہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔وفاقی استغاثہ کے مطابق اٹھارہ سالہ لوگان پیٹرسن اور بیس سالہ ڈومینک کارڈوزا نے ہفتے کی صبح تحقیقاتی لیبارٹریوں والی ایک عمارت میں داخل ہو کر تجارتی آتش بازی کے ذریعے دھماکہ کیا۔ایف بی آئی کے بوسٹن ڈویژن کے سربراہ ٹیڈ ڈاکس نے بتایا کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور نقصان معمولی نوعیت کا تھا، تاہم تعلیمی ادارے میں دھماکہ خیز مواد پھوڑنا کسی شرارت کے زمرے میں نہیں آتا