بیلٹ پر میری تصویر نہ ہونے کی وجہ سے شکست ہوئی:ٹرمپ

شکست کی  دوسری وجہ امریکہ میں جاری شٹ ڈائون ہے:امریکی صدر کا سوشل میڈیا پر بیان
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی 2 وجوہات بتا دیں۔الیکشن نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں، ایک وجہ یہ کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکا میں جاری شٹ ڈائون ہے