ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو تاریخی فتح دی ہے، اور اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُمید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ عالمی امن کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنائے گی اور دنیا بھر میں جاری تنازعات کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ مینڈیٹ جنگ کی مخالفت کی وجہ سے ملا ہے اور یہ انتخابی کامیابی اس بات کا غماز ہے کہ عوام امن کے خواہاں ہیں۔
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے 538 میں سے 277 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے۔ کسی بھی امیدوار کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 47 واں صدر منتخب کیا گیا ہے، اور یہ ان کی دوسری بار صدارت ہے۔