بچے کے ورثاء کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا پر مہم:ترجمان سیف سٹیز
لاہور(کرائم رپورٹر)ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی بڑی کامیابی سمیٹ لی۔ 12 سالہ ذہنی معذور بچہ 71 دن بعد ورثاء کے حوالیکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی سے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر 12 سالہ لاوارث بچہ ملنے کی اطلاع موصول ہوئی۔کالرکے مطابق ذہنی معذور بچہ دکان کے باہر بیٹھا ہے اور اپنی شناخت یا پتہ بتانے سے قاصر ہے۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ بچے کے ورثاء کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا پر مہم کا آغازبھی کیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر ایدھی ہوم منتقل کر دیا۔سوشل میڈیا مہم کے نتیجے میں 71 دن بعد بچے کے لواحقین کا سراغ مل گیا۔پولیس نے تصدیق کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔بچوں کے حوالے سے کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع 15پر کال کریں اور 3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی پر دیں