بجلی چوری کا مقدمہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی کے ایم این اے علی افضل ساہی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ چک جھمرہ پولیس کی جانب سے فیسکو ٹیم کی درخواست پر درج کی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میٹر میں مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی اطلاع پر فیسکو ملازم چیکنگ کے لیے موقع پر پہنچا تو علی افضل ساہی کی جانب سے مزاحمت کرتے ہوئے اسے میٹر کی چیکنگ سے روک دیا گیا، پولیس نے ایس ڈی او کی درخواست پر کار سرکار میں مداخلت اور بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔