آئرلینڈ نے پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی

آئرلینڈ نے پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک:آئرلینڈ نے پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے،

جس کے بعد فلسطینی مشن کو آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں سفارتخانے کا درجہ بھی دیا گیا تھا۔ اس سے قبل، رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔آئرلینڈ کے اس اقدام سے قبل اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، جو کہ فلسطین کے لیے عالمی سطح پر حمایت کے اہم اشارے ہیں۔