کینسر سے مرنے والی ٹک ٹاکر کے آخری ویڈیو پیغام نے دل دہلا دیے

سڈنی(آئی این  پی)آسٹریلوی ٹک ٹاکر نے اپنی آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی موت کا اعلان کیا جس سے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداح افسردہ ہوگئے۔ انفلوئسنر نے کینسر سے مرنے سے ایک ہفتے قبل آخری ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا تھا ۔ ویڈیو پیغام میں بیلا کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری ویڈیوز سے آپ کو خوشی ہوگی، یاد رکھیں، آپ ہر روز جیتے ہیں، لیکن صرف ایک بار مرتے ہیں، لہٰذا ہر دن کی گنتی جاری رکھیں۔آسٹریلوی ٹک ٹاکر کا آخر میں کہنا تھا کہ اس خوبصورت سفر کے لیے آپ لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔مجھے امید ہے کہ آپ نے اچھی زندگی گزاری ہوگی۔ بریڈ فورڈ نے اپنے دل دہلا دینے والے آخری پیغام میں کہا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔بریڈ فورڈ میں کینسر کی تشخیص سال 2021 میں ہوئی تھی۔