ایران کو اسرائیلی حملوں کا جواب نہیں دینا چاہیے:امریکی وزارت دفاع

ہم اسرائیل کے دفاع کی حمایت کے لیے تیار، امید کرتے ہیں ایران کسی بھی قسم کا جوابی حملہ نہیں کریگا
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیلی حملوں کا جواب نہیں دینا چاہیے۔پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے پریس کانفرنس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بیان دیا ہے۔رائڈر نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیلی حملوں کا جواب نہیں دینا چاہیے اور  بحیثیت امریکی حکومت کے اس موضوع  پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے ۔ لیکن اگر وہ جواب دینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو یقینا ہم اسرائیل اور اس کے دفاع کی حمایت کریں گے۔ رائڈر نے کہا ہے کہ B-52بمبار طیارے علاقے میں بھیجے جا چکے ہیں، یہ فوجی قوتیں علاقے میں امریکی افواج کی حفاظت اور اسرائیل کے دفاع کے لیے تعینات کی جائیں گی،ہم اسرائیل کے دفاع کی حمایت کے لیے تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایران کسی بھی قسم کا جوابی حملہ نہیں کرے گا۔