صدرپیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب نے 7ڈویژنل موبلائزیشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا

کمیٹیاںیوم تاسیس اورپرچم لہرائو مہم کو متحرک کرنے کے ساتھ عوامی رابطے کو بھی موثر بنائیں گی،سیدحسن مرتضیٰ
لاہور(خصوصی رپورٹر )صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجا پرویز اشرف نے 7 ڈویژنل موبلائزیشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ لاہور اربن کی ڈویژنل کمیٹی فیصل میر، رانا جمیل منج،چودھری ریاض اور رانا اشعر نثار ،لاہور رورل ڈویژن کمیٹی میں جاوید بھٹی،رائے شاہ جہاں بھٹی اور حاجی فلک شیر ،راولپنڈی ڈویژن موبلائزیشن کمیٹی میں خرم پرویز راجا، خالد نواز بوبی ، سردار اظہر عباس ،گوجرانولہ ڈویژن کمیٹی میں میاں اظہر حسن ڈار،آصف بشیر بھاگٹ اور ملک طاہر شامل ہیں۔ اسی طرح سرگودھا کی ڈویژنل کمیٹی میں خان آصف خان،تسنیم قریشی اور حاجی ظل حسین،فیصل آباد ڈویژن کمیٹی ارشد جٹ،سید عنایت علی شاہ اور حاجی محمد اسحق،ساہیوال ڈویژن کمیٹی میں رانا عرفان،مہر غلام فرید کاٹھیا اورمحمد لطیف بھٹی پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹیاں اضلاع میں 30 نومبر کے یوم تاسیس اور پرچم لہراؤ مہم کو متحرک کرنے کے لیے قائم کی گئی ہیں جو پارٹی کارکنوں، حامیوں اور عوام الناس کے درمیان موثر رابطے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز کی کارکردگی کو ٹریک کر کے رپورٹ کرینگی۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ میڈیا تعلقات، سوشل میڈیا مینجمنٹ اور مواد کی تخلیق کو ہینڈل کریں،پارٹی سپورٹ بنانے کے لیے مقامی کمیونٹیز کو ساتھ شامل کریں گی، پارٹی سرگرمیوں پر پیشرفت اور باقاعدہ میٹنگز کے بعد پارٹی سیکرٹریٹ کو ہفتہ وار تحریری رپورٹ دیں گی۔