کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت شارع فیصل پر موٹرسائیکل اور بسوں کے لیے دوبارہ علیحدہ لین مختص کی جائے گی۔
اس حوالے سے پیر محمد شاہ نے بتایا کہ نئی حکمتِ عملی کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنا اور حادثات میں کمی لانا ہے۔ ان کے مطابق لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جدید کیمرہ سسٹم کے ذریعے ای چالان جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شارع فیصل کراچی کی اہم ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے، جہاں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہریوں کو روزمرہ سفر میں بھی آسانی میسر آئے گی۔