کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر رفتار کی حد بڑھانے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔
قرارداد ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سید عثمان اور نصیر احمد نے پیش کی، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ موجودہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد کو بڑھا کر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کیا جائے۔سید عثمان کا کہنا تھا کہ شارع فیصل کراچی کی سب سے مصروف شاہراہ ہے اور ٹریفک ماہرین کی مشاورت اور حفاظتی اقدامات کے بعد رفتار میں اضافہ ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ای چالان کے آغاز کے بعد شارع فیصل پر رفتار کی حد کے سائن بورڈ نصب کیے گئے ہیں، اور ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق کار اور جیپ وغیرہ کے لیے موجودہ حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔