4 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ زیرحراست

لاہور(کرائم رپورٹر )چوکی سبزی منڈی پولیس نیسی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان رضوان، علی ، الطاف اور عدن کوضلع بہاولنگر چشتیاں سے ٹریس کرکے گروپ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل، 2 پستول اور نقدی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سبزی منڈی اور گجومتہ کے اردگرد سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے اور پر موبائل سنیچنگ کی وارداتیں بھی کر کے اپنے آبائی گائوں فرار ہو جاتے تھے۔