لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے کالجوں میں سپورٹس فنڈز سے کتنا خرچ ہوا ؟محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجوں سے تفصیل مانگ لی۔ کالجوں کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ14سال کا ڈیٹا اور ریکارڈ جمع کر ایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز میں خورد برد کی شکایات پر ڈیٹا طلب کیا گیا۔داخلے کے وقت ہر طالب علم سے سالانہ سپورٹس فنڈز حاصل کیا جاتا ہے۔ کئی سال سے فنڈز کے خرچ پر سوالات تھے کہ کالجز انتظامیہ طلبہ سے فنڈز تو لے رہی تھیں مگر خرچ نہیں کر رہی تھیں۔ فنڈز لینے کے باوجود کالجز کی انتظامیہ سپورٹس کے ایونٹس منعقد نہیں کر رہی تھیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایک ہفتے کے اندر ڈیٹا ارسال کرنے کی ہدایت کی۔