لیسکو اجلاس،ریکوری بارے معاملات کا جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز، تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر ز اور ڈپٹی کمرشل منیجر ز نے شرکت کی۔اجلاس میں خاص طور پر ریکوری سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر لیسکو چیف نے کہا تمام افسر ریکوری پر خصوصی توجہ دیں اور اپریل کی ریکوری جلد از جلد مکمل کریں،ریکوری سے متعلق کوتاہی سامنے آنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔