اسد،جلال ،قربان نے بجلی بورڈ مرمت کے بہانے بلاکرسلطان کوگولیاں ماردیں
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)تلخ کلامی کی رنجش پر ملزمان نے گولی مار کر نوجوان الیکٹریشن کو قتل کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق فتح شیر کالونی نزد گڑوی پل 4/5روز قبل نوجوان الیکٹریشن محمدسلطان محمود کی اسد اور قربان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کا اسد وغیرہ کو رنج تھا۔ 2روز قبل دوپہر کے وقت اسد اور جلال نے دھوکہ سے الیکٹریشن محمدسلطان محمود کو اپنی دوکان پر بجلی بورڈ مرمت کرانے کیلئے بلایا تو اس نے اپنے ساتھی قربان کے ہمراہ پسٹل سے فائر کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122کے عملے نے زخمی کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ فرید ٹا ئون نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔
الیکٹریشن قتل