سینیٹ کی نشست پر ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا نے پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کو گاؤں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگہت مرزا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے حالات تباہ کن بنا دیے ہیں، اور اس کے اثرات کراچی پر بھی پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل پر کوئی بھی پیپلز پارٹی کے خوف سے بات کرنے کو تیار نہیں۔یہ بیان سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے دوران آیا، جو پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سندھ اسمبلی میں پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے، اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا اور پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے، اور 161 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے 116 ارکان، ایم کیو ایم کے 36 ارکان اور پی ٹی آئی کے 5 ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔