439بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں اور تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب کے439بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں اور تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے۔210بلدیاتی اداروں کی تعداد بڑھائی گئی۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء اور حلقہ بندیوں کے رولز کے تحت یونین کونسلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیا گیا ،پنجاب میں پہلے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت 229 بلدیاتی ادارے تھے۔182 میونسپل کمیٹیاں، 11 میونسپل کارپوریشنز تھیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق 35 ضلع کونسل اور لاہور کی میٹروپولیٹن کارپوریشن شامل تھی۔ بلدیاتی اداروں کی حیثیت، ناموں اور حد بندیوں کی تفصیلات نوٹیفکیشنز میں شامل۔ تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فراہم کر دی گئیں۔اعتراضات اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔نئے بلدیاتی اداروں کی باقاعدہ تشکیل، اختیارات و اثاثہ جات کی منتقلی اور انھیں فعال بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔پنجاب میں نئے بلدیاتی اداروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔