بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈیمارکیشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری
لاہور (آئی این پی) پنجاب میں نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈیمارکیشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور کی 9 ٹاون کارپوریشنز کے نئے نام بھی نوٹیفائی کردئیے گئے،ٹاون کارپوریشنز کی ڈیمارکیشن کے نتیجے میں یونین کونسلزکی تعداد کا بھی تعین کر لیاگیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 433 یونین کونسلز بنیں گی ،ہریونین کونسل کی آبادی 21ہزار سے 29ہزار تک کی رکھی گئی ہے،قبل ازیں شہر میں 500یونین کونسلز بنانے کی ورکنگ کی گئی تھی۔ٹاون کارپوریشن ماڈل ٹاون کی آبادی 22لاکھ 97ہزار نفوس پر مشتمل ہوگی جس میں 21موضع جات ہیں اور 77یونین کونسلز بنیں گی۔ٹاون کارپوریشن شالیمار ٹاون کی آبادی 21لاکھ 48ہزار 724نفوس پر مشتمل ہوگی،اس میں 22موضع جات ہیں اور72یونین کونسلز بنیں گی۔