3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطی پہنچ گئے، سینیٹ کی تصدیق

پینٹاگون ایران کیخلاف زمینی کارروائی کی تیاری کررہا ہے، ٹرمپ نے حتمی منظوری نہیں دی
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی سینٹ کام نے تصدیق کی ہے کہ 3,500 اضافی امریکی میرین یو ایس ایس ٹریپولی جہاز کے ذریعے مشرق وسطی پہنچ گئے ہیں۔سینیٹ کام کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ یہ دستے 31 ویں میرین یونٹ کے رکن ہیں اور 27 مارچ کو خطے میں پہنچے جن کے ساتھ نقل و حمل کے طیارے، سٹرائیک فائٹرز، سالٹ اور دیگر ٹیکٹیکل وسائل بھی تعینات کئے گئے ہیں، تعیناتی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعوی کر رہے ہیں کہ ایران کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔امریکی فوج کی جانب سے مزید ہزاروں اہلکار 82 ویں ایئر بورن ڈویژن سے بھی خطے میں تعینات کرنے کی توقع ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی عسکری موجودگی اور کارروائی کی استعداد میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ایران کے خلاف ممکنہ زمینی  کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی