حکومت سندھ نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ یوتھ کارڈ پروگرام کا مسودہ تیار کر لیا

کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ یوتھ کارڈ پروگرام کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔سندھ کے وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیرِ صدارت یوتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق اور چیف انجنیئر محمد اسلم مہر نے شرکت کی، اجلاس میں یوتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق تیار کردہ طریقہ کار کے مسودے پر بریفنگ دی گئی