ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 50 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے: ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی)مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال،عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں،ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت پندرہ مارچ تک بتیس روپے فی لیٹر بڑھنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کیمطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153 روپے50 پیسے سے بڑھ کر186روپے47 پیسے ہونیکا امکان ہے،15مارچ تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈڈیزل قیمت 93 ڈالر2 سینٹ سے بڑھ کر138 ڈالرفی بیرل پہنچنے کا امکان ہے