ٹاس نے بچایا، وہ افراد جو ٹائٹینک پر سوار نہ ہو سکے

لندن(نیٹ نیوز)ٹائٹینک پر سفر کیلئے کچھ خوش نصیب ایسے بھی تھے جنہوں نے ٹکٹس تو لیے مگر سوار نہ ہو پائے۔ یہ تین امیر دوستوں کا گروپ تھا جس میں بیرون ایم وون، پی ڈی لا وائلیسٹریکس اور مورس بریوارڈ شامل تھے۔ وہ دنیا کی سیر کے لیے ٹائٹینک پر نکلنا چاہ رہے تھے۔ حادثے کے بعد انہوں نے بتایا کہ ‘ہم نے ٹائٹینک کے ذریعے جانے کا پروگرام بنایا تھا تاہم اس کی پہلی روانگی میں ابھی کچھ روز باقی تھے۔ ہم میں سے ایک کا خیال تھا کہ ٹائٹینک کا انتظار کیا جائے اور ایک کا مو?قف تھا کہ کسی دوسرے جہاز سے نکل جایا جائے جبکہ تیسرا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہا تھا اس لیے ہم نے ٹاس کرنے کا سوچا۔ ان کے مطابق ‘ہم نے سکے کو ہوا میں اچھالا تو ٹیل ا?یا، جس کا مطلب تھا کہ ٹائٹینک کا انتظار نہ کیا جائے۔اگر یہ ٹاس نہ ہوتا تو وہ یقینا ٹائٹینک پر سوار ہوتے۔