سحروافطار : سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کے مساجد کے سرپرائز دورے ،اہلکاروں کی موجودگی چیک کی
لاہور(کرائم رپورٹر)رمضان المبارک کے دوران سحر اور افطار میں ہر نماز پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ترجمان پولیس کے مطابق شہر بھر کی تمام مساجد پر پولیس جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے مختلف مساجد کے سرپرائز دورے کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق افسران و جوانوں کی موجودگی چیک کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ شہر بھر کی 5059 مساجد کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، کیٹیگری اے 218 مساجد پر ایک افسر، 6 اہلکارڈیوٹی پر مامور ہیں،کیٹیگری بی کی 776 اور سی میں 4065 مساجد کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،14 ہزار شہری رضاکار بھی مساجد سکیورٹی کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔