کراچی (آئی این پی)کوئٹہ میں ہفتہ کی صبح ہونے والے دھماکے کے بعد سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔جاری بیان میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کو کوئٹہ حملے کے تناظر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر پولیس سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کو بڑھایا جائے اور مشتبہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔