لاہور(کرائم رپورٹر)کوئٹہ سٹیشن پر بم دھماکاکے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی،ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔تفصیلات کے مطابق درجنوں پولیس اہلکار سٹیشن اوربم ڈسپوزل سکواڈتعینات کردیا گیا، ریلوے سٹیشن پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بندکردیا گیا۔ایس ایچ او ریلوے کا کہنا تھا کہ عالمی اجتماع کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ،آج شرکاکے انخلاکے وقت اضافی نفری تعینات کی جائیگی ہیں