240گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز ،240 فٹنس سرٹیفکیٹ
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ، رواں سال دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 45کروڑ 51لاکھ 92ہزار سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ترجمان کے مطابق رواں سال 2لاکھ 27ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، 240گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ 362سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کئے گئے۔ اس کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے والی 240گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، 43ہزار 500 گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کیا گیا۔