4ٹن وزنی ہاتھی نے سپر مارکیٹ پر دھاوا بول دیا، کیک ‘ انڈے اور دیگر اشیاء کھاتا رہا

بنکاک(آئی این پی)تھائی لینڈ میں ایک حیران کن منظر نے سب کو چونکا دیا جب اچانک ایک دیوہیکل ہاتھی ایک سپر اسٹور میں داخل ہوا اور کھانے کی تلاش میں چاول کے کیکس اور انڈے کھا گیا۔یہ 25 سالہ ہاتھی، جس کا نام پلائی بیانگ لیک بتایا گیا ہے، پیر کی سہ پہر کواچانک دکان میں داخل ہوا اور تقریبا 10 منٹ تک اندر موجود اشیائے خورد و نوش کی تلاش کرتا رہا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ہاتھی نے نہایت مزے سے میٹھے چاول کے کیکس اور مرغی کے انڈے کھائے