آذربائیجان اور پاکستان درمیان ایل این جی فریم ورک اگریمنٹ 3 سال بڑھانے کا معاہدہ

اسلام آباد (آئی این پی)آذربائیجان اسٹیٹ آئل اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے درمیان ایل این جی فریم ورک اگریمنٹ تین سال بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کے دورہ آذربائیجان سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صدر آذربائیجان الہام علیوف نے وفاقی وزیرِ اعلی پرویز کو باکو آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔علی پرویز ملک نے باکو انرجی ویک سے خطاب اور عالمی توانائی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں