ڈیرہ بگٹی، دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، چار افراد جاں بحق

 ڈیرہ بگٹی(خصوصی رپورٹ )ڈیرہ بگٹی کے علاقے درینجن میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دو گروہوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دھڑے آپس میں رشتے دار ہیں، لین دین پر تصادم ہوا جس کے باعث جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔