میت کی گاڑی پر حملہ ،سوگوارخاندان سے 35ہزار چھین لئے

 ذاکر اپنے بھانجے کی میت لے کر آ رہا تھا، موٹر سائیکل کے ساتھ وین ٹکرا گئی
 بااثر افراد حملہ کردیااور تشدد کا نشانہ بنایا، ونڈسکرین کوبھی توڑ کر فرار ہو گئے
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں ملزمان نے میت کی گاڑی پر حملہ کرکے شیشے توڑ دیئے اور 35ہزار روپے نکال کرفرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ سکندر چوک کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ذاکر اپنے جواں سالہ بھانجے کی میت لے کراپنے آبائی گاوں آ رہا تھا،کہ موٹر سائیکل کے ساتھ وین ٹکرا گئی،جس پر بااثر افراد نے ڈنڈے سوٹوں سے حملہ کردیااور تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے تشدد کے دوران سوگوار خاندان سے 35ہزار روپے بھی نکال لئے،ملزمان نے وین کی ونڈسکرین کوبھی توڑ دیااورموقع سیفرار ہو گئے ،پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔