پاکپتن،ملزمان کامیت کی گاڑی پر حملہ ،سوگوارخاندان سے 35ہزار روپے چھین لئے

 ذاکر اپنے جواں سالہ بھانجے کی میت لے کر آبائی گاوں آ رہا تھا، موٹر سائیکل کے ساتھ وین ٹکرا گئی
 بااثر افراد نے ڈنڈے سوٹوں سے حملہ کردیااور تشدد کا نشانہ بنایا،وین کی ونڈسکرین کوبھی توڑ کر فرار ہو گئے
پاکپتن(آئی این پی)پاکپتن میں ملزمان نے میت کی گاڑی پر حملہ کرکے شیشے توڑ دیئے اور 35ہزار روپے نکال کرفرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ سکندر چوک کے نواحی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ذاکر اپنے جواں سالہ بھانجے کی میت لے کراپنے آبائی گاوں آ رہا تھا،کہ موٹر سائیکل کے ساتھ وین ٹکرا گئی،جس پر بااثر افراد نے ڈنڈے سوٹوں سے حملہ کردیااور تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے تشدد کے دوران سوگوار خاندان سے 35ہزار روپے بھی نکال لئے،ملزمان نے وین کی ونڈسکرین کوبھی توڑ دیااورموقع سیفرار ہو گئے ،پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔