مری ایکسپریس وے : کار پل سے نیچے گہری کھائی میں جا گری

مری(آئی این پی )مری ایکسپریس وے پر دھنتار پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر پل سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں