نوجوان نے 3 روز میں دوسری دیوہیکل مچھلی پکڑ کر سب کو حیران کر دیا!

شکر گڑھ (نیٹ نیوز) دریائے راوی سے نوجوان نے تین روز میں دوسری منوں وزنی مچھلی کا شکار کر کے سب کو حیران کر دیا۔دریائے راوی سے سیلابی ریلا اترنے کے بعد اب وہاں بچے کچھے پانی میں مچھلیوں کی بھرمار ہو گئی ہے اور شکار پر آنے والے افراد دریا سے مایوس واپس نہیں جا رہے۔گزشتہ روز شکر گڑھ کے نواحی علاقے حکیم پورہ کے نوجوان محمد عارف نے 102 کلو (ڈھائی من سے زائد) وزن کی مچھلی کا شکار کر کے سب کو حیران کر دیا۔نوجوان جب مچھلی کا شکار کرنے کے بعد اس اپنی موٹر سائیکل پر لاد کر گھر پہنچا تو اہل علاقہ کی حیرت سے دنگ رہ گئے۔محمد عارف کا کہنا ہے کہ وہ یہ مچھلی 2 لاکھ سے کم میں فروخت نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ اسی نوجوان نے تین روز قبل دریائے راوی سے 65 کلو وزن کی مچھلی کا شکار کیا تھا، جو ایک لاکھ روپے میں فروخت کی گئی تھی۔