دسمبر میں یوریا کھاد کی فروخت نے پنجاب کی زرعی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا:
لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب کی زرخیز سرزمین رواں سال گندم کی بہترین پیداوار کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے متعارف کردہ کسان کارڈ نے صوبے کی زراعت کی سمت یکسر بدل دی ہے اور کھیتوں میں اعتماد کی نئی فصل بو دی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کسان کارڈ کے تحت اب تک پنجاب کے کسانوں کو 100 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 65 ارب روپے عملی طور پر استعمال بھی ہو چکے ہیں۔ کسانوں نے ان قرضوں میں سے 47 ارب روپے صرف کھاد کی خریداری پر خرچ کیے، جس کے نتیجے میں زرعی پیداوار میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔دسمبر کے مہینے میں یوریا کھاد کی فروخت نے پنجاب کی زرعی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب 13 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد فروخت ہوئی