ریما خان پر فراڈ کے الزامات، شاہد رفیق کا دعویٰ اور قانونی جنگ

ریما خان پر فراڈ کے الزامات، شاہد رفیق کا دعویٰ اور قانونی جنگ

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان ایک بار پھر تنازعات میں گھِر گئی ہیں۔

 اس مرتبہ قطر میں ملازمت کرنے والے شاہد رفیق نے ان پر فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔شاہد رفیق نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ریما خان کی فلم ’لو میں گم‘ میں سرمایہ کاری کی تھی، تاہم ان کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ کیا گیا۔ شاہد کے مطابق، 2009 میں وہ قطر سے لاہور واپس آئے اور اس دوران ریما خان کی بہن، مائرہ خان سے ملاقات ہوئی، جو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ تھیں۔ مائرہ نے انہیں فلم میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیا اور منافع کی یقین دہانی کرائی، جس پر وہ رضامند ہوگئے۔شاہد رفیق کے مطابق، مائرہ خان نے ان کی ملاقات ریما خان سے بھی کروائی، اور اس کے بعد انہوں نے پیسے منتقل کیے۔ تاہم، مائرہ نے پلاٹس فروخت کرنے سے انکار کیا اور مزید رقم کا مطالبہ کیا۔

 شاہد کا کہنا ہے کہ ریما نے انہیں ملائیشیا بلایا، جہاں فلم کی شوٹنگ جاری تھی، اور وہ فلم مکمل کروانے کے بعد مزید پیسے مانگنے پر رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرتے رہے، لیکن ریما نے انہیں واپس رقم نہیں کی۔شاہد رفیق کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریما خان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، لیکن رقم کی واپسی نہیں ہوئی۔ شاہد نے بتایا کہ ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اور انہوں نے ریما خان کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے، تاہم ریما خان گزشتہ چار سال سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں، اور مقدمہ التوا کا شکار ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے شاہد رفیق کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں قانونی جنگ تیز کرنے کی مشورہ دیا، جبکہ ریما خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔