لاہور(نیٹ نیوز)بھارتی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور ا?خری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، جسپریت بمراہ کو ا?رام دیا گیا ہے۔بمراہ کے ساتھ شردل ٹھاکر اور انشول کمبوج کی باہر بیٹھیں گے جبکہ ان کی جگہ فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا اور ا?کاش دیپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت اولڈ ٹریفورڈ میں پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ دھرو جورل اس سیریز میں پہلی بار وکٹ کیپنگ کریں گے۔انگلینڈ کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریگولر کپتان بین اسٹوکس کندھے کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ان کی جگہ اولی پوپ قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔اسپنر لیام ڈاسن، جوفرا ا?رچر اور برائیڈن کارس کو ا?رام دیا گیا ہے، گس اٹکنسن، جوش ٹونگو اور جیمی اوورٹن ا?ئے اور نوجوان ا?ل راؤنڈر جیکب بیتھل نے اسٹوکس کی چھوڑی ہوئی جگہ کو پْر کیا ہے۔