ریسکیو 1122 نے1306حادثات پر ریسپانڈ کیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1306ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 608افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔