لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور کے ہربنس پورہ، عامر ٹا ئون میں گزشتہ روز سے جاری پانی کی بندش کے بعد بال آخر پانی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل کا بجلی کنکشن منقطع ہونے کی وجہ سے مشین بند پڑی رہی، جس کے باعث علاقے کے مکین شدید پانی کی قلت کا شکار تھے۔ ٹیوب ویل آپریٹر نے بتایا کہ لیسکو عملے کو متعدد بار شکایات کے ذریعے مسئلے سے آگاہ کیا گیا لیکن خرابی فوری طور پر دور نہیں کی جا سکی، جس کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ صبح لیسکو کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بجلی کا کنکشن بحال کر دیا۔