پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا ، بھرپور جواب دیا جائیگا دفترخارجہ

 بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی   بھارت کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے
 پانی پاکستان کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ ہے‘پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں:ترجمان  کی ہفتہ وار بریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد(آئی این پی )دفتر خارجہ نے کہا ہے  بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی   بھارت کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے،پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا ، بھرپور جواب دیا جائے گا،پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ پانی پاکستان کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ ہے اگر بھارت نے پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش کی تو یہ جنگی اقدام تصور ہوگا۔ترجمان کے مطابق ہم سندھ طاس معاہدے پر اپنی پالیسی کا اعادہ کرتے ہیں، یہ معاہدہ 250 ملین افراد کی زندگی کا معاملہ ہے۔  شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے پیش نظر پاکستان تمام دو طرفہ معاہدے بشمول شملہ معاہدہ، معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے ہوئے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، بھارتی اقدامات نے دوقومی نظریے پر مہر ثبت کر دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔