ڈیفنس : 2مزدورکرنٹ لگنے سے جاں بحق

فیز فائیومیں گیس پائپ لائن کی کھدائی کے دوران کرنٹ سے دونوںمزدور موقع پرزندگی کی بازی ہارگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس ڈی ایچ اے فیز 5 میں گیس پائپ لائن کی کھدائی کرتے ہوئے دو افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ریسکیو کے مطابق کرنٹ لگنے سے دونوں مزدورموقع پرزندگی کی بازی ہارگئے۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں قبضے میں لیکرجنرل ہسپتال منتقل کر دیں ۔اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔