لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس کا یوم کشمیر کے موقعہ پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی ،ٹریفک سیکٹرز، دفاتر میں کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔ٹریفک افسران کی طرف سے مختلف جگہوں پر کشمیر کے جھنڈے لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق آزادی کی جدوجہد میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔