سرینگر (آئی این پی ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے اور مزید سات کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی گئی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے ان افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA) اور آرمز ایکٹ کے تحت دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔