24 دسمبر سے 8 جنوری تک 15 روزہ موسم سرما کی تعطیلات

24 دسمبر سے 8 جنوری تک 15 روزہ موسم سرما کی تعطیلات

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنی سالانہ موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جو 24 دسمبر 2025 سے 8 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

یہ نوٹیفیکیشن رجسٹرار محمد یار ولانہ کی جانب سے جاری کیا گیا اور چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اس کی منظوری دی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران عدالت کے معمولی اور غیر ہنگامی کیسز کی سماعت نہیں ہوگی، لیکن ارجنٹ اور فکس مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اپنے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 18 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی اور یکم جنوری 2026 سے دوبارہ کھلے گی۔ سپریم کورٹ کے دفاتر تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے تاکہ ہنگامی مقدمات پر کارروائی کی جا سکے۔اس فیصلے کا مقصد ججز اور عدالتی عملے کو موسم سرما کے دوران آرام فراہم کرنا اور عدالتوں کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔